کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، حادثےکے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلادیے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران بہن اور بھائی دم توڑ گئے جن کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن اور بھائی کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگادی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا جبکہ پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کرلیا۔
آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج
آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ شدید متاثر ہے، ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سےہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی، انہوں نے کہا کہ 7 ڈمپرز جلانےکی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
گورنر سندھ کا ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سندھ حکومت سے حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوانےکا مطالبہ کردیا، ساتھ ہی مشتعل شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے سےگریز کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر