بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2025 کا جمعہ کے روز باقاعدہ آغاز ہوگیاہے جس میں مجسم ذہین روبوٹس کی ترقی سے متعلق مستقبل کے اہم رجحانات کو پیش کیا گیا جس میں ادراک، فیصلہ سازی اور سلامتی جیسے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو آر سی او) کے صدر چھیاؤ ہانگ نے افتتاحی تقریب کے دوران مجسم ذہین روبوٹس 2025 کے 10 رجحانات کے عنوان سے رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں بعض اہم شعبہ جات کا احاطہ کیا گیاہے۔ ان میں ذہین کنٹرول کے مجسم نظام،مصنوعی ذہانت سے چلنے والاروبوٹ ڈیزائن،سافٹ ویئر و ہارڈویئر میں ہم آہنگی، روبوٹس کی تیاری اور پیداوار اور بڑے پیمانے پر اعلیٰ معیار کا ڈیٹا شامل ہے۔
یہ رپورٹ روبوٹ گروہوں اور انسانوں کے ساتھ ان کے باہمی تعاون پر بھی روشنی ڈالتی ہے، نیز ایک بین شعبہ جاتی اوپن کمیونٹی اور جسمانی ذہین روبوٹس کے لئے حفاظتی جانچ اور اخلاقی ترقی جیسے پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
یہ 5 روزہ کانفرنس چائنیز انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے 200 سے زائد روبوٹکس کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اورمیں فورمز، نمائشیں، مقابلے اور نیٹ ورکنگ ایونٹس شامل ہیں۔
ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے دوران مجسم ذہین روبوٹس کے مستقبل کے رجحانات پیش
