پاکستان کا یوکرینی صدر کے دعوے پر یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے یوکرینی صدر کے بیان پر یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینیوں پر مظالم کے دوران اسرائیل سےرابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرینی صدر کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتاہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی، یوکرین سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد پاکستان کو فراہم نہیں کیے گئے، پاکستان یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ پاکستان کی منسوخی یا التوا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے حتمی تاریخ دونوں ممالک کے درمیان ابھی طے ہونا باقی ہے،جب تاریخ طے ہو جائے گی تو وزارت خارجہ باضابطہ اعلان کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر