باجوڑ سے خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں: حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے باجوڑ کے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں جس میں سے ایک نکتہ یہ ہے کہ اگر وہ خوارج کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کر دیں، فورسز یہ کام خود کر لیں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، خوارج باجوڑ میں رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے باجوڑ کے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے۔پہلا نکتہ یہ تھا کہ زیادہ تعداد میں افغانوں پر مشتمل خارجیوں کو باہر نکالیںدوسرا نکبہ یہ تھا کہ خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو ایک یا 2 دن کے لیے علاقہ خالی کر دیں تاکہ فورسز یہ کام کر لیںتیسرا نکتہ یہ تھا کہ قبائل اگر دونوں کام نہیں کر سکتے تو حتی الامکان حد تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نقصان سے بچنے کی کوشش کریں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی، دین، ریاست اور خیبر پختونخوا کے عوام خوارج کے ساتھ کمپرومائز کی اجازت نہں دیتے، مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں ہونے والے جرگے میں قبائلی مشران نے فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے خوارج کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر