ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

کراچی(نیشنل ٹائمز) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قافلہ واپس کیا، زائرین نے ہوائی سفر میں ڈسکاؤنٹ کا مطالبہ کیا ہے، نہیں چاہتے جہاں پہلے سے سکیورٹی مسائل ہیں وہی زائرین پیدل جائیں۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت نے معاملے کو مثبت اندازمیں حل کیا، ہم مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنایا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر