امریکا سے معاہدےکے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سےکم ٹیرف ملا، وزیرمملکت خزانہ

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز)وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نےکہا ہےکہ امریکا سے معاہدے کے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف ملا ہے، اس سے ایکسپورٹ بڑھےگی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نےکہا کہ جب سائفر لہرائے جا رہے تھے تو کوئی امریکا سے ایسی ڈیل کی توقع نہیں کر رہا تھا، اپوزیشن بھی داد دے گی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا سے تجارتی تعلقات بہتر ہوئے۔بلال اظہر کیانی نےکہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی امریکا سے تعلقات خراب ہوں اور ملک ڈیفالٹ کرے، امریکا سے تعلقات وزیراعظم کی کوششوں کے سبب بہتر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے امریکا میں ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکاسے ٹریڈ ڈیل حکومتی عہدیداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔بلال اظہرکیانی نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ انرجی ٹیرف کو کم کیا جائے، انرجی سے متعلق پالیسی آنے والی ہے، امید ہے حکومتی اقدامات کےسبب برآمدی اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر