راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک) نیشنل ٹائمز) راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے درج نئی ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے بتایا کہ اس کے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، مقتولہ کے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لےکر داخل ہوا، اسلحے کے زور پر مقتولہ کو مظفرآباد سے راولپنڈی لایا۔عصمت اللہ نے بتایا کہ برادری کے فیصلے کے مطابق سدرہ عرب کا قتل کیا اور لاش قبرستان میں دفن کی۔ملزم نے اعتراف کیا کہ قتل کے وقت صالح محمد، امانی گل وغیرہ اس کے ساتھ تھے۔عصمت اللہ نے خاتون کو قتل کرنے کے اعترف کرنے کے ساتھ آلہ قتل سے متعلق تفصیلات بھی بتا دیں۔ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کر لی گئی جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کلاشنکوف کا لائسنس پیش نہ کر سکا جس کے بعد اس کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔یاد رہے کہ 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر