کراچی: ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت زمین بوس، 7 افراد زخمی

کراچی( نیشنل ٹائمز) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ کو 4 سے زائد گھنٹے گزر گئے مگر آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جاچکا تھا تاہم اب عمارت گرچکی ہےجب کہ آگ سے متاثرہ فیکٹری سے متصل فیکٹریوں کو خالی کروالیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا یہ بھی بتانا ہے کہ عمارت گرنے کے باعث قریب موجود 7 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر ٹینڈر،2 واٹرباؤزر اور 2 اسنارکل حصہ لے رہی ہیں جب کہ مزید فائرٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر کو آتشزدگی واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا اور کہا کہ فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی مکمل معاونت کی جائے۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ آگ لگنے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری میں موجود تھے، ریسکیو حکام نے تمام افراد کو بحفاظت نکالا، آگ لگنے والی گارمنٹ فیکٹری کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر