سینئر اسرائیلی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری حکام اور ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے سینئر اسرائیلی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری حکام اور ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سےاسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام کی موجودگی اور ان کے بیانات اور نفرت آمیز اعلان کہ “ٹیمپل ماؤنٹ ) القدس الشریف )ہمارا ہے”، دنیا بھر میں مذہبی جذبات کو بھڑکانے، کشیدگی میں اضافہ کرنے اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک خطرناک اور دانستہ کوشش ہے۔اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں خطے کو غیر مستحکم کرنے اور امن کے کسی بھی بامعنی راستے کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ اقدام ہیں۔ اس اشتعال انگیزی سے پورے خطے میں تشددکا تباہ کن سلسلہ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔ دنیا کو ایسی منظم ،غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر قانونی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مختلف قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اس کے غیر قانونی اقدامات کا جوابدہ ٹھہرانے اور مسجد اقصیٰ کے مذہبی تقدس اور فلسطینی عوام کے حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ پاکستان جون 1967ء کی سرحدوں پر مبنی ایک خود مختار، آزاد، قابل عمل اور باہم متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر