گندم کی قیمت مقرر کرنیکی پالیسی منڈی کو مستحکم کرنے میں ناکام، زمینداروں اور فلور ملز کو فائدہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی منڈی کو مستحکم کرنے، کاشتکاروں کو تحفظ دینے اور صارفین کو فائدہ دینے میں ناکام رہی اس لیے پاکستان میں گندم کے شعبے کو مکمل او ر منظم ڈی ریگولیشن نہایت ضروری ہے۔پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے گندم سے متعلق گیم چینجر پالیسی کا بلیو پرنٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق گندم کی امدادی قیمت سے بڑے زمینداروں، فلور ملز اور مڈل مین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں گندم کے شعبے کی مکمل اور منظم ڈی ریگولیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 تک پنجاب میں گندم کا گردشی قرضہ 680ارب روپے تک پہنچ گیا، امدادی قیمت مراعاتی نظام کو مسخ کرنے، فصلوں میں تنوع کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا ہے اور امدادی قیمت سے گندم کی خریداری اور اس کو ذخیرہ کرنے کے لیے سالانہ ٹیکس دہندگان کے جمع شدہ ٹیکس ریونیو کا فنڈز استعمال ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال گند م منڈ ی سے حکومت کےا چانک انخلا سے مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوئی اور فلور ملز کو گٹھ جوڑ ( کارٹیلائزیشن) بنانے کا موقع ملا اور فارم کی سطح پرگندم کی کم قیمت ہونے سے پیداواری لاگت پوری نہ ہو سکی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر