وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے لکھا کہ جھٹکے انتہائی شدید تھے۔ بعد ازاں محکمہ موسمیات اسلام آباد نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز قریب اور گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدید تھے۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز روات سے 15 کلومیٹر  دورجنوب مشرق میں تھا۔

 یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ہے۔ گزشتہ رات بھی راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5 کے قریب اور گہرائی 148 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر