نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم چین کے باکس آفس پر چھاگئی، ریکارڈ آمدن

بیجنگ(شِنہوا)نان جِنگ قتل عام پر بننے والی فلم ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ نے چین کے موسم گرما کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور صرف 8 دنوں میں ایک ارب یوآن (تقریباً 14 کروڑ امریکی ڈالر) کمالئے ہیں۔
فلمی صنعت کے تجزیاتی پلیٹ فارمز ماؤیان اور بیکن کے مطابق شین او کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بہار کے تہوارکے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر یہ سنگ میل عبور کیا ہے اور 25 جولائی کو رونمائی کے بعد سے اس نے باکس آفس میں اپنی روزانہ کی برتری برقرار رکھی ہے۔
فلم جمعہ تک مسلسل 5 دن چینی مین لینڈ کے تمام صوبائی سطح کے خطوں میں باکس آفس کے روزانہ کے چارٹ میں سر فہرست رہی ہے۔اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد اس فلم کو دیکھ چکے ہیں جو اس کی بھرپورعوامی مقبولیت اور دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔
’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ فلم عام چینی شہریوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے جس نے جاپانی جارحیت کے وقت نان جِنگ پر بے رحمانہ قبضے کے دوران ایک فوٹو گرافی سٹوڈیو میں پناہ لی تھی۔
’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ ایک اہم فلم ریویو سائٹ دوبان کی درجہ بندی میں 10 میں سے 8.6 نمبر پر موجود ہے۔
تازہ ترین اندازوں کے مطابق ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ فلم کی مجموعی آمدن 4 ارب یوآن سے زائد ہونے کی توقع ہے جو اس سے پہلے کے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔ اگر اس نے یہ اعداد و شمار حاصل کرلئے تو یہ اس وقت تک سب سےزیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم بن جائے گی۔اس وقت اینیمیٹڈ سپر ہٹ فلم’نی جا 2‘ اس فہرست میں اس سے آگے ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر