9 مئی مقدمات: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنادیں

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مختلف مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پہلے 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 168 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزائیں سنائیں۔خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزائیں سنائیں اور دیگر کو بری کر دیا۔عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 67 ملزمان میں سے7 ملزمان کو بری کر دیا جب کہ 60 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو تمام افراد کی دی گئی سزاؤں میں سب سے کم ہے۔عدالت نے خیال کاسترو، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔
تیسرے مقدمے میں 28 ملزمان کو سزا ہوئی ، 4 بری ہوئے
بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 32 میں سے 28 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی اور 4 کو بری کردیا۔فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں مجموعی طور پر 107 ملزمان نامزد تھے جن میں سے 32 کا ٹرائل ہوا، عدالت نے مقدمے میں نامزد فوادچوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو اور عبداللہ دمڑ کو بری کیا۔چند روز قبل بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر