ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور عوام حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ پر چینی تلاش کررہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر