نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، فوڈ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی جاری کارروائیوں اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزراء نے ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے نتائج دو ریاستی حل کے حصول میں معنی خیز کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر