وادی تیراہ کے واقعے پر مذاکراتی اجلاس، دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے واقعے پر کمشنر پشاور کی زیرصدارت اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔
جرگہ ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں مذاکراتی اجلاس ہوا جس میں قبائلی عمائدین، ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی بھی شریک ہوئے۔جرگہ ذرائع نے بتایاکہ جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی مذاکراتی اجلاس میں شامل ہے۔جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا اور وادی تیراہ کا ایک نمائندہ جرگہ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر