شنگھائی بندرگاہ سے گاڑیوں کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 13 فیصد اضافہ

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی بندرگاہ کے ذریعے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی برآمدات 12 لاکھ 70 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اس عرصے کے دوران چین کی گاڑیوں کی مجموعی برآمدات کا 36.7 فیصد حصہ ہے۔
شنگھائی کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق شنگھائی بندرگاہ سے 2020 میں 3 لاکھ 79 ہزار گاڑیاں برآمد ہوئی تھیں۔ یہ حجم 2024 میں بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گیا جو 58.4 فیصد اوسط سالانہ شرح نمو ظاہر کرتا ہے۔
چین کے سب سے بڑے آٹو ایکسپورٹ ٹرمینلز میں سے ایک حئی ٹونگ بین الاقوامی آٹوموبائل ٹرمینل، جو شنگھائی بندرگاہ کے وائی گاؤچھیاؤ بندرگاہی علاقے میں واقع ہے، کے ذریعے 2025 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی برآمدات 7 لاکھ 15 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔
برآمدی روٹس اب 131 ممالک تک پھیل چکے ہیں۔ اوسط روزانہ دو یا تین رو۔رو (رول۔ آن/رول۔آف) بحری جہاز بندر گاہ سے روانہ ہوتے ہیں جو چین کی بنی ہوئی گاڑیاں عالمی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر