پینٹاگون کی قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے قطر میں امریکا کے زیر استعمال العدید اڈے پر ایرانی حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی اڈے پر تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔
پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل نے العدید اڈے پر امریکا کے مواصلاتی حصے کو نشانہ بنایا۔ایران نے 23 جون کو قطر میں العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی کمیونیکیشن کو محفوظ بنانے والے ڈوم (عمارت) کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اب اس حوالے سے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ڈوم کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔قطر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مواصلاتی ڈوم پر حملے کی وجہ سے ایران کو امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا موقع ملا اور پھر ایران اور اسرائیل کی 12 روزہ جنگ میں سیز فائز ہوئی۔ایران کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے حملے کا عندیہ دیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور قطر کو ائیر بیس خالی کرنے کا موقع مل گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر