سنکیانگ میں بیجوں کی جدید ٹیکنالوجی سے کپاس کی مشینی کاشت کا فروغ

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار خطے میں بیجوں کی تیاری کے مرحلے سے ہی کپاس کی کاشت کا مشینی عمل شروع ہو جاتا ہے۔
چین کے کپاس پیدا کرنے والے بڑے خطے کے طور پر سنکیانگ نے کپاس کی مشینی کاشت کی شاندار 97 فیصد شرح حاصل کی ہے۔بڑی مشینوں اور جدید ٹیکنا جیز کے استعمال، مصنوعی ذہانت کی معاونت، بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی افزائش اور جین ایڈیٹنگ کی مدد سے زرعی ماہرین اور سائنسدان مسلسل ایسی اعلیٰ معیار کی کپاس کی اقسام تیار اور منتخب کر رہے ہیں جو مشینی کٹائی کے لئے سازگا ر ہیں۔
سنکیانگ میں سیڈ کمپنی کے تحقیق و ترقی مرکز کے سربراہ لو چھینگ نے بتایا کہ 2024 میں ہم نے مقامی طور پر مشینی کاشت کے لئے 2200 ٹن کپاس کے بیج فروخت کئے جو 12 لاکھ 20 ہزار مو (تقریباً 81 ہزار 333 ہیکٹرز) رقبے کے لئے کافی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے کپاس کی 6 اقسام تیار کی ہیں جو مشینی کاشت کے لئے ہیں۔ ہمارا بیج بیرون ملک بھی بہت مقبول ہے۔گزشتہ سال ہماری بیرون ملک فروخت 930 ٹن تک پہنچ گئی تھی۔
لون تائی کاؤنٹی کے ایک کسان طاہر فیض اللہ نے ان نئے بیجوں کے اثرات کے بارے میں بتایا کہ پرانی اقسام میں پودوں کی ساخت ڈھیلی اور فصل پکنے کی مدت بھی ایک نہیں ہوتی تھی جس کی وجہ سے مشینی کٹائی غیر موثر ہوگئی تھی۔ لیکن 2016 سے جب سے ہم نے نئی اقسام کا استعمال شروع کیا ہے تو مشینی کٹائی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ مجھے توقع ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار 500 کلو گرام فی مو حاصل ہونے کی توقع ہے۔
بیجوں کی ایک اور کمپنی میں کپاس تحقیقی ا نسٹیٹیوٹ کے جنرل مینجر جیانگ ہوئی نے کپاس کی روایتی اقسام میں مشینی کٹائی میں کم موافقت پذیری،ریشے کی نرمی یا کمزوری، کھیت کے انتظام کے ساتھ عدم مطابقت جیسے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
جیانگ نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد تحقیق کے بعد ہم نے مشینی فصل کاٹنے کے قابل اقسام میں تکنیکی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ہم نے مالیکیولر بریڈنگ اور جین ایڈیٹنگ کے ذریعے نئی اقسام تیار کی ہیں، جن کی ساخت متوازن، پھلیوں کے کھلنے کا وقت یکساں اور پھلیوں کی ڈنڈی آسانی سے جدا ہونے والی ہے۔ ان نئی اقسام کی بدولت کپاس چننے والی مشینوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک ہی بار میں چننے کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
علاقائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے ماتحت زرعی میکانائزیشن مینجمنٹ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو تاؤ نے کہا کہ ہم ابتدا سے ہی مشینی کاشت کے لئے موزوں بیجوں کا انتخاب کرکے کپاس کی پیداوار کی مکمل میکانائزیشن کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر