درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹاؤں گا: امریکی صدر

وائٹ ہاؤس (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی اور اب درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔
وائٹ ہاؤس میں دیے گئے عشائیے پر اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 3 نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، امید ہے ایران پر ایک اور حملے کی نوبت نہیں آئے گی، ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خواہش کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے ۔اس دوران امریکی صدر نے 2 ریاستی حل کے سوال پر جواب دیا کہ ’ میں نہیں جانتا نیتن یاہو سے پوچھیں، اس پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مخالفت کردی ‘۔فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون حاصل ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کرکئی کامیابیاں حاصل کیں جو مستقبل میں اور زیادہ کامیابیوں میں بدلیں گی ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کے صدر سے خوش نہیں کیونکہ انہوں نے یوکرین سے جنگ ختم نہیں کی۔امریکی صدر نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں، ہم نے دنیا میں کئی جنگوں کو روکا، پاک بھارت جنگ کو تجارت سے روکا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر