اسرائیل کا حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان

یروشلم(شنہوا)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک مذاکراتی ٹیم کو قطر بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسرائیل نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ہے اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قطری تجویز کی بنیاد پر بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اس تجویز میں 60 دن کی جنگ بندی، پانچ مراحل میں 10 زندہ اسرائیلیوں کی رہائی، 18یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہفتہ کی شام اسرائیل کو مطلع کیا گیا کہ حماس نے اس تجویز میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے جو اسرائیل کے لئے قابل قبول نہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی “کان” کے مطابق حماس کی جانب سے جن تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں جنگ کے خاتمے کے لئے فوری مذاکرات کی ضمانت، ترکی کو ضامن ممالک میں شامل کرنا، انسانی امداد کی تقسیم اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
جمعہ کو حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جنگ بندی کی تجویز پر ثالثوں کو مثبت جواب دے دیا ہے اور وہ اس لائحہ عمل پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کے لئے سنجیدگی سے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر