بھارت: نشئی شوہر کی بیوی کے ہاتھوں ڈنڈے سے دھلائی، شوہر چل بسا

بھارت (نیشنل ٹائمز) جنوبی بنگال میں بیوی نے نشئی شوہر کو ڈنڈے سے مار مار کر ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے علاقے سداگونٹے پالیا سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ انجینئر اہلیہ سے لڑائی کے بعد نیند کے دوران دم توڑ گیا۔اہلیہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنے دفاع کیلئےشوہر پر کیے گئے تشددکا اعتراف کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا، بھاسکر نامی شخص گزشتہ 2 ماہ سے اہل خانہ سے دور اپنی محبوبہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔27 جون کی شب بھاسکر بہت زیادہ نشے کی حالت میں گاڑی کے کاغذات لینے کی غرض سے اپنے گھر گیا جہاں اہلیہ شروتی نے بھاسکر کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کرنے کی تنبیہ کی لیکن دونوں میاں بیوی کے درمیان بحث مار پٹائی تک پہنچ گئی، بھاسکر نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور بیٹیوں کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی۔شروتی نے پولیس کو بتایا کہ شوہر کے مارپٹائی سے بچنے کیلئے ڈنڈے کا استعمال کیا اور شوہر کو پیٹ ڈالا ، شوہر کو ڈنڈے سے مارنے کے بعد اسے سونے کیلئے لیٹنے میں بھی مدد کی لیکن اگلی صبح جب بھاسکر کی بیٹیوں نے اپنے والد کو جگانے کی کوشش کی تو اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔شروتی نے دعویٰ کہ بھاسکر حادثے کی شب باتھ روم میں پھسل کر گر گیا تھا۔تاہم پولیس نے شروتی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جس میں بتایا گیا کہ بھاسکر کو موت سے قبل شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر