ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب سے 28 بچوں سمیت 82 ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست ٹیکساس ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی جہاں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے ریاست بھر میں تباہی مچادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، درخت گرنے سے راستے بند ہوگئے جب کہ بارشں کے سبب پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ۔رپورٹس کے مطابق سمر کیمپ میں موجود10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر