چینی ریزورٹ جزیرے پر 5 سال میں ڈیوٹی فری فروخت میں زبردست اضافہ

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں گزشتہ 5 سال میں آف شور ڈیوٹی فری فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ سالانہ ڈیوٹی فری خریداری کی حد بڑھانے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔
ہائیکو کسٹمز کے مطابق ہائی نان میں گزشتہ 5 سال کے دوران آف شور ڈیوٹی فری فروخت 195.8 ارب یوآن (تقریباً 27.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران ڈیوٹی فری خریداروں کی تعداد تقریباً 2 کروڑ85 لاکھ90 ہزارتھی۔
یکم جولائی 2020 کو ہائی نان نے اپنی سالانہ ٹیکس فری خریداری کا کوٹہ فی شخص 30 ہزار یوآن سے بڑھا کر 1 لاکھ یوآن کر دیا تھا۔
خریداری کے کوٹے میں اضافے سے پہلے کے 5سالوں کے مقابلے میں فروخت اور خریداروں کی تعداد میں بالترتیب 315.3 فیصد اور 123.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
چین نے جون 2020 میں ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا جس میں ہائی نان کو صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر، اعلیٰ درجے کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا ہدف شامل تھا۔
چین کا مقصد 2035 تک ہائی نان کو عالمی سطح پر بااثر سیاحتی اور کھپت کی منزل بنانا ہے۔ حالیہ برسوں میں جزیرہ صوبہ ملکی صارفین کے لئے ایک پرکشش خریداری کا مقام بن گیا ہے۔
مقامی سیاحت اور خریداری کے شعبوں کو بہتر بنانے کی کئی سالوں کی کوششوں کے بعدہائی نان میں اب 12 آف شور ڈیوٹی فری سٹورز موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر