آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو خطوط پر دستخط کردیے ہیں، روسی صدر سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدرپیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، ٹک ٹاک ڈیل کے بہت قریب ہیں۔دوسری جانب حماس نے کہا ہےکہ غزہ جنگ بندی کے لیےفوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔حماس نے قطر اور امریکاکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اپنا مثبت جواب ثالثوں(قطر اور مصر) کو پہنچا دیا ہے۔حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر