غزہ میں اسرائیلی مظالم سے 48 نامور تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں: نمائندہ خصوصی یو این

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
فرانسسکا البانیز نے غزہ نسل کشی پر اسرائیل کو عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی ’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت‘ نامی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور آئی ٹی سیکٹر کے ادارے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔اپنی رپورٹ میں فرانسسکا نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، مالی تعلقات ختم کرنے اور اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا تھا۔خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے، غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر