بیجنگ میں منعقدہ13ویں عالمی امن فورم میں عالمی سلامتی کے مسائل پر توجہ مرکوز

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں جاری 13ویں عالمی امن فورم (ڈبلیو پی ایف) میں 86 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار200 سے زائد مہمان عالمی امن کے قیام اور تنازعات کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
اس فورم کا موضوع “عالمی امن و خوشحالی کو آگے بڑھانا: مشترکہ ذمہ داری، فائدہ اور کامیابی ” ہے۔ یہ 2 سے 4 جولائی تک جاری رہےگا ۔ اس میں ممتاز ماہرین حکمت عملی، سینئر پالیسی ساز اور سابق عالمی رہنما شرکت کررہے ہیں۔
جمعرات کے روزفورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگہوا یونیورسٹی کے صدر اور ورلڈ پیس فورم کے چیئرمین لی لو منگ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سنگین اور پیچیدہ حالات اور بڑھتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پیشِ نظر عالمی امن اور ترقی کو بے مثال چیلنجز درپیش ہیں۔
لی نے کہا کہ دنیا کے غیر مستحکم حالات اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران اتحاد اور مکالمے کو فروغ دینا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم یوکیو ہاتویاما نے کہا کہ امن طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ مکالمے کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ فورم اسی سلسلے میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر