چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی ٹیکس معاہدے کی مخالفت کرتا ہے،وزارت تجارت

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو چین کے مفادات کی قیمت پر امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے۔
ترجمان حہ یونگ چھیان نے امریکہ اور ویتنام کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین متعلقہ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد اضافی ٹیکسز کا نفاذ یکطرفہ دھونس کا ایک واضح فعل ہے جس کی چین نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کی امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر مشاورت کے ذریعے تجارتی اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ کسی بھی ملک کی جانب سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا کر معاہدہ کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر