کمبوڈیا کے انگ کور پارک میں پہلی ششماہی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 25 فیصد اضافہ

نوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے مشہور انگ کور آثار قدیمہ پارک میں چینی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ریاستی ملکیتی انگ کور انٹرپرائز کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے میں یونیسکو کی فہرست میں شامل اس عالمی ورثے کا 47 ہزار 571 چینی سیاحوں نے دورہ کیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تعداد 25 فیصد زائدہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بعد چین انگ کور آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں 171 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کل 5 لاکھ67 ہزار 673 غیر ملکیوں نے اس قدیم پارک کا دورہ کیا جس سے ٹکٹوں کی فروخت سے 2 کروڑ 63 لاکھ امریکی ڈالر کی مجموعی آمدنی ہوئی۔
رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز اینڈ پبلک پالیسی کے لیکچرر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ چونکہ 2025 کو کمبوڈیا-چین سیاحت کا سال قرار دیا گیا ہے اس لئے انگ کور آثارقدیمہ پارک میں چینی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اضافہ زیادہ تر دو طرفہ تعاون میں بہتری،تشہیری مہمات اور براہ راست پروازوں اور گروپ ٹور پیکیجز کے ذریعے بہتر رسائی کی وجہ سے ہوگا۔
کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں واقع 401 مربع کلومیٹر پر پھیلا انگ کور آثارقدیمہ پارک جو مملکت کی سب سے مقبول سیاحتی منزل ہے، 9 ویں سے 13 ویں صدی تک تعمیر کئے گئے 91 قدیم مندروں کا مسکن ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر