برطانیہ اور یورپ میں شدید گرمی، ایفل ٹاور بند، پرتگال میں پارا 46 ڈگری کو چھوگیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) برطانیہ اور یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس پر اسے سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا جارہا ہے۔دوسری جانب پرتگال میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا اور پیرس میں بھی پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا جس کے باعث ایفل ٹاور کو بھی اگلے 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ اسکول پہلے ہی بند ہیں۔اس کے علاوہ اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام کی جانب سے ’آؤٹ ڈور‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر