تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتو نگ ترن کو معطل کردیا

بینکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتو نگ ترن شیناوترا کو ان کے خلاف آئینی خلاف ورزی کے الزام میں دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عہدے سے معطل کردیا ہے۔
عدالتی بیان کے مطابق ججوں کے ایک پینل نے متفقہ طور پر درخواست کو منظور کرتے ہوئے یہ حکم دیا کہ پیتونگ ترن منگل کے روز سے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنےفرائض انجام دینا بند کر دیں جب تک کہ حتمی فیصلہ نہیں آ جاتا۔
یہ فیصلہ اس درخواست کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ ماہ کچھ سینیٹرز نے دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پیتو نگ ترن نے کمبوڈیا کے سینیٹ کے صدر سمدیک ٹیچھو ہن سن سے ٹیلیفون پر سرحدی تنازع پر گفتگو کر کے آئین اور اخلاقی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
فیو تھائی پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی 38 سالہ پیتونگ ترن کو گزشتہ سال اگست میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر اور دوسری خاتون وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر