تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

بینکاک(نیشنل ٹائمز) تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔
تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نےتھائی وزیراعظم کےخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نےکہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔ تھائی وزیراعظم کی فون کال لیک کے بعد نہ صرف ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا بلکہ ان پر استعفےکے لیے بھی دباؤ تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر