ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کے 6 روز بعد ملک کی مغربی فضائی حدود بھی غیر ملکی ائیر لائن کی اوور فلائنگ کیلئے مشروط طور پر کھول دی ہے۔
13 جون کو ایران اسرائیل کے مابین جنگ شروع ہوئی اور 25 جون کو دونوں ممالک میں سیز فائر ہوا۔ جنگ بندی کے دوسرے دن ایران نے اپنی مشرقی فضائی حدود پیشگی اجازت کی شرط کے ساتھ کھول دی تھی تاہم مغربی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بند تھی جسے پیر کو کھول دیا گیا ہے۔ اوور فلائنگ کی غیر ملکی پروازوں کو ایران کی مغربی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے (FL245) یعنی 24500 فٹ سے زائد کی بلندی پر پرواز کرکے گزرنا ہوگا۔ جاری نوٹم کے مطابق متعلقہ فلائٹ انفارمیشن ریجن (ایف آئی آر) میں لینڈ یا ٹیک آف کرنے والی پروازوں ان احکامات کی تابع نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر