تیز رفتار ترقی کے بعد بھی چین کی ہوابازی مارکیٹ میں “بے پناہ مواقع” موجود، ایئربس

بیجنگ (شِنہوا) ایئربس نے چینی مین لینڈ پر اپنا پہلا ہوائی جہاز فراہم کرنے کے 40 سال بعد اب دنیا کی سب سے بڑی سنگل کنٹری مارکیٹ میں اپنے جہازوں کے لئے مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے
ایئربس چائنہ کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 2 ہزار200 ایئربس طیارے خدمات انجام دے رہے ہیں جو چین کی سول ایوی ایشن مارکیٹ کا 50 فیصد سے زائد بنتا ہے جبکہ 1995 میں یہ حصہ 10 فیصد سے بھی کم تھا۔
ایئربس چائنہ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور سی ای او جارج شو نے بتایا کہ کئی دہائیوں کی تیز رفتار ترقی کے باوجود چین کی ہوا بازی کی صنعت میں اب بھی ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ایئربس کا اندازہ ہے کہ اگلے 20 سال میں چین کو تقریباً 9 ہزار نئے طیاروں کی ضرورت ہوگی۔
چین اور یورپ کے درمیان اعلیٰ ٹیکنالوجی تعاون کی ایک مثال کے طور پر ایئربس اور چین کے درمیان اشتراک میں تحقیق و ترقی، تیاری و حتمی اسمبلنگ، آپریشنل معاونت، طیاروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی تحلیل اور ری سائیکلنگ شامل ہے۔
2008 میں آغاز کے بعد سے، تیانجن میں ایئربس اے 320 فیملی کی فائنل اسمبلنگ لائن (ایف اے ایل)نے اب تک چین کے فضائی بیڑے میں شامل 2 ہزار سے زائد ایئربس طیاروں میں سے تقریباً ایک تہائی تیار کیے ہیں جبکہ یہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے صارفین کو بھی طیارے فراہم کیے گئے ہیں۔
تیانجن میں اے 320 فیملی کی دوسری ایف اے ایل رواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور اگلے سال کے آغاز میں پیداوار شروع کر دے گی جس سے چین میں ایئربس کی پیداواری صلاحیت دوگنا ہونے کی امید ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر