اسرائیلی حملے سے تباہی، عمارت کے ملبے سے بچتے ہوئے فلسطینی سائیکل سوارکی ویڈیو وائرل

غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی حملے کے بعد عمارت کے گرتے ہوئے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے فلسطینی سائیکل سوار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خبر رساں ادارے الجزیرہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔اسی دوران ایک فلسطینی نوجوان اس حملے کے نتیجے میں عمارت کی تباہی اور اس کے ملبے سے بچنے کی کوشش کررہا ہے تاہم وہ اس کوشش میں سائیکل سے گرجاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبہ گرنے کے کچھ دیر بعد ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرنے والا سائیکل سوار شخص نظر نہیں آتا۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل فوج نے یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا تاہم اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا کہ ملبے سے بچنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کی حالت کیسی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر