چینی کمپنی نے سمارٹ لیزر ویڈنگ روبوٹ متعارف کرادیا

ووہان (شِنہوا) ایک چینی کمپنی نے ہفتے کے 7دن اوردن کے 24گھنٹے کام کرنے والا ایک ذہین لیزر ویڈنگ روبوٹ متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔
ایچ جی لیزر ویڈر نامی روبوٹ صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں اس کے ڈویلپرز میں سے ایک ہواگونگ ٹیکنالوجی انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔
کمپنی کے تحقیقی ادارے کے اے آئی الگورتھم کے سربراہ شیانگ بیان نے بتایا کہ یہ روبوٹ ہزاروں فصلوں اور جڑی بوٹیوں کی اقسام پر مشتمل ڈیٹا ماڈلز اور اے آئی سے چلنے والے ویژن سسٹم سے لیس ہے جو جڑی بوٹیوں کو ختم کرتے ہوئے فصلوں کو نقصان پہنچائے بغیر اپنی لیزر کی شدت کو متحرک طور پر ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔
شیانگ نے کہا کہ یہ روبوٹ کیمیائی ہربی سائڈز کی جگہ لینے کی توقع رکھتا ہے جنہیں زمین کا نمبر ون قاتل کہا جاتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی 95 فیصد سے زائد جڑی بوٹیاں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس کا مقصد کیمیائی ہربی سائڈز کی باقیات کو ختم کرنا ہے جو مٹی اور پانی کو آلودہ کرتے ہیں تاکہ زرعی آلودگی کو اس کی جڑ سے کم کیا جا سکے۔
روبوٹ کا ایک اعلیٰ درجے کا ماڈل 32 لیزر ہیڈز پر مشتمل ہے جو اسے ایک گھنٹے میں 3 لاکھ 20 ہزار تک جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ رفتار روایتی طریقوں کے مقابلے میں 4سے 8 گنا زیادہ مئو ثر ہے،روایتی طر یوں میں انسانی محنت اور کیمیکل ادویات شامل ہوتی ہیں ۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر