چین کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ منصوبہ میں زمبابوے میں توانائی کا مرکزی ذریعہ بن گیا

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے انرجی ریگولیٹری اتھارٹی (زیرا) نے کہا ہے کہ چین کی مالی اعانت سے تعمیر شدہ ہوانگ تھرمل پاور سٹیشن کا یونٹ 7 اور یونٹ 8 کا منصوبہ سال 2024 میں زمبابوے کے لئے توانائی کا مرکزی ذریعہ رہا۔
زیرا نے اپنی 2024 کی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ اس سال ملک کے ترسیلی نظام میں مجموعی طور پر11 ہزار 82 گیگا واٹ آور(جی ڈبلیو ایچ) بجلی فراہم کی گئی جو 2023 میں فراہم کی گئی 10 ہزار 96 جی ڈبلیو ایچ سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں زیرا نے کہا کہ توانائی کی سالانہ فراہمی ظاہر کرتی ہے کہ ہوانگ 7 اور 8 پاور سٹیشن سال 2024 میں توانائی کے سب سے بڑے ذرائع رہے جنہوں نے 4 ہزار 918 جی ڈبلیو ایچ بجلی فراہم کی۔
زیرا نے کہا کہ ان 2 یونٹس سے توانائی کی فراہمی میں اضافے کے باعث 2024 میں ملک کی بجلی کی درآمدات میں کمی آئی۔
اگست 2023 میں چین کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ ہوانگ تھرمل پاور سٹیشن کے توسیعی منصوبے کا آغاز کیا گیا جو زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے تقریباً 780 کلومیٹر دور واقع ہے۔
چینی کمپنی سائنوہائیڈرو نے اس توسیعی منصوبے کو مکمل کیا جس کے تحت موجودہ پاور پلانٹ کے 6 یونٹس میں 2 نئے جنریٹرز یونٹ 7 اور یونٹ 8 شامل کئے گئے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر