پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل، اسپیکرکا ریفرنس بھیجنے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا اور ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، اس دوران رولنگ کی خلاف ورزی پر 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا گیا۔معطل ارکان میں ملک فہد مسعود ، محمد تنویر اسلم ، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان ، محمد انصر اقبال، علی آصف ، ذوالفقارعلی،احمد مجتبیٰ چوہدری ،شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد ، شہباز احمد ، طیب رشید ، امتیاز محمود ، علی امتیاز ، راشد طفیل ، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار،چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب ، شعیب امیر اور اسامہ اصغر بھی شامل ہیں۔ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں، سسٹم کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے، ایوان کی حرمت مقدم رکھنا میری ذمہ داری ہے، کوئی رکن رول کو تسلیم نہیں کرتا تو اسے ایوان میں داخلے سے روکنا میری ذمے داری ہے، یہ نہیں ہوسکتا آپ کتابیں اُٹھا کر ارکان پر پھینکنے لگ جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر