شی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر سے ملاقات، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مثبت رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
شی نے کہا کہ ایکواڈور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے بڑے خاندان کا حصہ بن چکا ہے۔ چین اور ایکواڈور کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت توانائی، معدنیات، بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت کئی شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون ہو رہا ہے۔
شی نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے ایکواڈور کے ساتھ تعلقات کو ایک تزویراتی اور طویل مدتی تناظر میں دیکھتا ہے اور وہ ایکواڈور کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بااعتماد اور باعزت دوست اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار بنیں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کلیدی مفادات اور بنیادی خدشات میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں اور نظم و نسق کے تجربات کا تبادلہ بڑھائیں۔
چین کے شمالی شہر تیانجن میں منعقدہ 2025 سمر ڈیووس فورم میں شرکت کے لئے چین آئے صدر نوبوا نے کہا کہ وہ چین کی ترقی کو سراہتے ہیں جو دنیا بھر کو متاثر کرتی ہے اور ایکواڈور ہمیشہ چین کی جانب سے دی گئی عظیم امداد اور تعاون کو یاد رکھے گا۔
نوبوا نے مزید کہا کہ ایکواڈور چین کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، تعلیم اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر