چین، مصنوعی ذہانت کی سی ٹی اسکینز میں معدے کے ابتدائی کینسر کی شناخت میں معاونت

ہانگ ژو (شِنہوا) چینی محققین نے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل تیار کیا ہے جو عام سی ٹی اسکینز میں معدے کے کینسر کی ابتدائی علامات کو پہچان سکتا ہے جس سے ڈاکٹروں کو مریضوں کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈی اے ایم او جی آر اے پی ای نامی یہ ماڈل چین کے مشرقی صوبہ ژےجیانگ میں ژےجیانگ کینسر اسپتال اور علی بابا کی ڈی اے ایم او اکیڈمی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
اس کی آزمائش 70 ہزارسے زائد مریضوں پر کی گئی جس کے نتائج حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔
یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔
جریدے کے ایک مبصر نے کہا ہے کہ یہ ایک دلچسپ دریافت ہے کیونکہ اس طرح کا آلہ مستقبل میں معدے کے ابتدائی مرحلے کے کینسر میں مبتلا مزید مریضوں کی شناخت کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
اسپتال کے پارٹی چیف چھنگ شیانگ ڈونگ نے کہا ہے کہ چین میں ہر سال معدے کے کینسر سے تقریباً 2 لاکھ 60ہزاراموات ہوتی ہیں، اگر اس بیماری کا بروقت معلوم کیا جا سکے تو 5 سال تک زندہ رہنے کی شرح 30 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد تک ہو سکتی ہے تاہم بہت سے مریض تکلیف دہ اینڈوسکوپی سے گریز کرتے ہیں اور مختلف اسپتالوں میں اسکریننگ کے معیار میں بھی فرق ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے مرکزی مصنف اورڈی اے ایم او اکیڈمی میں ایک سینئر الگورتھم ماہر ژانگ لِنگ نے کہا کہ نان-کنٹراسٹ سی ٹی ایک عام غیر تکلیف دہ معائنہ ہے جو اکثر معمول کے چیک اپس اور آؤٹ پیشنٹ علاج میں استعمال ہوتا ہےکیونکہ یہ کم خرچ اور مئوثر طریقہ ہے تاہم روایتی طور پر اسے معدے جیسے کھوکھلے اعضا کے اسکین کے لیے غیر موزوں سمجھا جاتا ہے۔
ٹیم نے اس روایتی تصور کو چیلنج کیا اور معدے کے نان۔ کنٹراسٹ سی ٹی امیجز کا دنیا کا سب سے بڑا ملٹی سینٹر ڈیٹاسیٹ تیار کیا جوکہ اس دوران معدے کی مختلف اشکال، اندرونی مواد کی مداخلت اور صرف میوکسل تہہ تک محدود ابتدائی مرحلے کے کینسر سیلز جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کا میاب ہوئی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر