میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ

(نیشنل ٹائمز)واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نےجنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سےکیوں کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈرجانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایک ایماندار شخص کے لیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا، میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادانہیں کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ حالات ان کے لیے مزید خراب ہوں گے، گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کررہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا، غصے، نفرت اوربیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر