چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی۔ ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پرعائد پابندیاں ختم کرے گا جب کہ چین برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے اور حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے۔ترجمان چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امید ہے امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، دونوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر