غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 72 فلسطینی شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں کمی نہ آئی، صہیونی فوج نے آج مزید 26 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔اسرائیلی فوج نے 6 افرادکو رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا جبکہ 8 افراد غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اور 2 افراد جنوبی علاقے المواسی میں عارضی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہوئے۔عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران امداد حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 549 فلسطینی شہید اور4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملے کیے جبکہ جنوبی علاقے خان یونس میں بھی متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے مسمار کیاگیا۔ادھر غزہ میں طبی خدمات کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 17 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہوسکتی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شیر خوار بچوں کے لیے دودھ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور یہ بھی بتایا کہ عملے، طبی آلات اور ادویات کی کمی کے باعث متعدد سرجریز مؤخر کی جا چکی ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فوج اور بکتر بند گاڑیوں پر مارٹر شیل برسائے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر