چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے جنوری سے مئی تک تجارتی مالیت10 ارب یوآن سے زائد رہی

کونمنگ (شِنہوا) چین-لاؤس ریلوے نے رواں سال جنوری سے مئی کے دوران 24 لاکھ80ہزار ٹن سے زائد درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل کی جس کی مجموعی مالیت 10 ارب یوآن (تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔
کسٹمز کے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران مال برداری کے حجم اور مالیت دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 7.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالیت میں 33.2 فیصد کا زبردست ا ضافہ ہوا۔
صرف مئی کے مہینے میں ریلوے نے 5 لاکھ 12ہزارٹن سامان منتقل کیاجس کی مالیت 3.76 ارب یوآن رہی جو دسمبر 2021 میں اس ریلوے کے افتتاح کے بعد سے ایک ماہ میں ریکارڈ ترسیل ہے۔
ریلوے کے آغاز کے بعد سے مال بردار ترسیل میں مسلسل مضبوط ترقی ہوئی۔ 22 مئی تک مجموعی ترسیل شدہ مال کاحجم 6کروڑ ٹن سے تجاوز کر چکا تھا جس میں سرحد پار ترسیل 1کروڑ39لاکھ ٹن سے زائد تھی۔
ابتدا میں صرف 10 اقسام کے سامان کی ترسیل کی جاتی تھی لیکن اب یہ دائرہ کار 3 ہزار سے زائد اشیاء پر مشتمل ہے ۔ان میں الیکٹرانکس، فوٹو وولٹک مصنوعات، مواصلاتی آلات، گاڑیاں، زرعی اشیاء، صنعتی سامان اور روزمرہ ضروریات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر