ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے سبب کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 10 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی بہہ گئے۔کانگڑا کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، متاثرین دھرم شالہ کے قریب ایک چھوٹے پن بجلی منصوبے میں کام کر رہے تھے۔ڈی سی کے مطابق کانگڑا ضلع کے علاوہ کم از کم چار بادل پھٹنے کے واقعات کولو ضلع کے علاقے بنجر، گڈسا، مانیکرن اور سنج میں رپورٹ ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈوہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دروازے کھول دیے گئے ہیں جبکہ پاروتی ندی پر طوفانی بارش کی وجہ سے ایک پل بہہ جانے پر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر