متحدہ عرب امارات سے طبی امداد کی نئی کھیپ غزہ کے طبی مراکز تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات کی جانب سے ’’آپریشن الفارس الشهم 3‘‘ کے تحت غزہ کو طبی امداد کی نئی کھیپ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے غزہ کے مختلف طبی مراکز تک پہنچائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی فیلڈ ہسپتال کے ذریعے جنوبی غزہ میں پہنچائی گئی اس امدادی کھیپ میں ضروری ادویات، ہنگامی طبی سامان، اور بچوں کی نگہداشت کے لئے مخصوص آلات شامل تھے، جن کا مقصد موجودہ طبی بحران میں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔امدادی پیکیج میں 150 مکمل طور پر لیس میڈیکل بیڈ اور 6 فیلڈ ٹینٹ بھی شامل تھے، جنہیں عارضی طبی یونٹس کے طور پر استعمال کیا جائے گا تاکہ ان ہسپتالوں پر دباؤ کم کیا جا سکے جو شدید نقصان کے باعث جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں ۔ یہ امدادی اقدام ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب غزہ کا صحت کا نظام تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، جہاں طبی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ادویات کی ترسیل میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔موجودہ صورتحال میں ہزاروں مریض، جن میں بچے، زخمی افراد اور دائمی امراض کے شکار شہری شامل ہیں، شدید خطرے سے دوچار ہیں۔امدادی سامان کی یہ کھیپ ’’آپریشن الفارس الشهم 3‘‘ کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جو غزہ کے صحت کے شعبے کو درپیش سنگین چیلنجز کے پیش نظر فوری، مؤثر اور مسلسل امداد فراہم کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر