جنگ بندی: ایران سے پہلی پرواز دہلی گئی، اسرائیل کیلئے بڑی ایئر لائنز کی پروازیں تا حال منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد متاثرہ ممالک ایران، عراق اور اسرائیل سمیت خطے کی تمام فضائی حدود کھول دی گئی ہیں تاہم فلائٹ آپریشن مکمل بحال نہیں ہو سکا۔جنگ بندی معاہدے کے بعد ایرانی فضائی حدود مشروط طور پر کھولی گئی ہے جس کیلئے تہران سے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی پروازوں کو حکومت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔فضائی حدود کھلنے کے بعد تہران سے مہان ائیر کی نئی دہلی کے لیے پہلی پرواز ڈبلیو 571 شام ساڑھے 6 بجے روانہ کی گئی۔ رات گئے تک ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ تہران، تبریز، شیراز مشہد یا کسی اور ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔ ایرانی طیاروں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ بدھ سے شروع ہونے کی امید ہے۔ ایران کے ان ائیرپورٹس پر امارات اور ترکش ائیر لائن کے 12 دن سے پھنسے طیاروں کی روانگی بھی بدھ سے متوقع ہے۔ عراق کے سرحدی شہر بصرہ سے پروازیں پہلے ہی اڑان بھر رہی تھیں جو ٹیک آف کے فوری بعد پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آپریشن برقرار رکھے ہوئے تھیں۔ اب ان پروازوں نے اپنے ملک عراق کی فضائی حدود سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔ اسی طرح عراق کے سب سے بڑے ائیرپورٹ بغداد سے فلائٹ آپریشن رات گئے تک شروع نہیں ہو سکا تھا۔ اسرائیل کی فضائی حدود کھلتے ہی تل ابیب ائیرپورٹ سے پروازوں کی جزوی آمد روانگی شروع ہوگئی تاہم مختلف غیر ملکی ائیر لائنز نے تل ابیب ائیرپورٹ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہیں کیا اور ائیرپورٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ ظاہر ہو رہی ہیں۔ خطے میں صورتحال بہتر ہونے کے باوجود شام کے دمشق ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔ لبنان کے بیروت ائیرپورٹ سے بھی پروازوں کی آمد روانگی کی معمول کی بحالی نہیں ہو سکی۔ کئی گھنٹے کی بندش کے بعد منگل کی صبح فضائی حدود کھلنے کے باوجود قطر کے دوحہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آ سکا۔ خاص طور پر قطر کی سرکاری ائیر لائن کی درجنوں پروازیں منسوخ ظاہر ہو رہی ہیں۔دوحہ ایئرپورٹ پر نصف شب کو پروازوں کی آمد کی اوسط تاخیر 5 منٹ اور پروازوں کی روانگی میں اوسط تاخیر 60 منٹ رپورٹ ہورہی تھی۔ ادھر بحرین ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا ہےجبکہ کویت ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمد، روانگی معمول پر ہے۔ روانگی کی تاخیر 19 جبکہ آمد میں 12 منٹ کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔ دوسری جانب دبئی ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن نارمل ہو گیا ہے۔ پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 5 منٹ جبکہ روانگی میں 22 منٹ رپورٹ کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر