چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے، چینی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیجنگ ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ سے ملاقات کی ہے۔ منگل کو شی جن پنگ نے لارنس وونگ کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے اور چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سنگاپور کو باہمی دوستی کی عمومی سمت پر مضبوطی سے رہنا چاہئےاور ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے باہمی تعلقات کو دیکھنا اور فروغ دینا چاہئے۔ باہمی دوستی کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کی حمایت کی جانی چاہیئے۔سنگاپور کے چین کی ترقی میں مسلسل گہرے انضمام کا چین خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عوام کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ضروری ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ مساوی اور منظم کثیر قطبی، جامع اور اشتراک پر مبنی اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف بڑھایا جائے۔لارنس وونگ نے کہا کہ سنگاپور کے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے آ رہے ہیں اور چین پہلا غیر آسیان ملک ہے جس کا انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد دورہ کیا ہے۔ سنگاپور ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرتا رہے گا۔ ہم سنگاپور – چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ سنگاپور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ، اور یقین رکھتا ہے کہ چین عالمی امن میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سنگاپور کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر