برطانیہ کا مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لئے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لندن۔24جون (اے پی پی):برطانیہ نے مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لئے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق برطانوی حکومت نے آئندہ عالمی وباؤں سے نمٹنے کےلئے ایک ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے نئے نیشنل بایو سکیورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو جانوروں سے منتقل ہونے والی خطرناک بیماریوں اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔برطانوی حکومت کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مرکز 34 ۔ 2033 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اسے لندن کے جنوب مغرب میں واقع سرے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی اعلیٰ سطح کی حیاتیاتی تحفظ کی حامل جانوروں کی صحت سے متعلق تجربہ گاہیں موجود ہیں۔حکام کے مطابق یہ مرکز ایک مربوط لیبارٹری نیٹ ورک کا حصہ ہو گا جو ملک بھر میں حیاتیاتی سکیورٹی سے متعلق خطرات اور ہنگامی صورتحال میں مربوط ردِعمل فراہم کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر