ایران کا شکریہ، اس نے قطر میں حملے کی پیشگی اطلاع دی، جس کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا: ٹرمپ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا جیسا کہ ہمیں پہلے سے توقع تھی اور ہم نے بہت مؤثر طریقے سے اس کا مقابلہ کیا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 14 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، ایک میزائل کو چھوڑدیاگیاجو غیر دھمکی آمیز سمت میں جا رہا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوش ہوں کہ قطر میں ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا اور نقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ لگتا ہے ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں بڑھے گی۔ہی ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں حملے سے پہلے اطلاع دی، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکے اور میں اسرائیل کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے خطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر امیر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر